قلعہ عبداللہ کے ضلعی پولیس آفیسر ساجد میمن نے بتایا کہ علاقے میں آج مردم شماری کا عمل دوبارہ سے شروع ہوگیا۔

چمن میں پاک افغان سرحد کے ساتھ صورتحال معمول پر
08 مئی 2017 (15:56)
0

بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کے ساتھ صورتحال معمول پر آرہی ہے اور علاقے میں روز مرہ کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔قلعہ عبداللہ کے ضلعی پولیس آفیسر ساجد میمن نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ علاقے میں آج مردم شماری کا عمل دوبارہ سے شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا آج تقریباً پچا س فیصد تعلیمی ادارے کھلے رہے تاہم افغان سرحد پرباب دوستی ابھی بھی معمول کی تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند ہے۔
پاک فوج اور ایف سی کے اہلکار متاثر ہ علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔