ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں مکمل طور پر اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کیاگیا ہے۔

اساتذہ تعلیمی اداروں میں دینی و دنیاوی تعلیم کو مربوط کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں:صدر
08 مئی 2017 (15:35)
0

صدر ممنون حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک بھرمیں جلد یکساں نصاب متعارف کرایا جائے گا۔وہ آج اسلام آباد میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر میاں محمد اکرم کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے کہاکہ وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت تمام شراکت داری کی مشاورت سے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نیا تعلیمی نصاب تشکیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے اجتماعی ترقی کے حصول کے لئے معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مد د ملے گی۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ اختلافات کی روک تھام اور تعلیمی اداروں میں دینی اور دنیاوی تعلیم کو مربوط کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں ۔صدرنے کہاکہ ایوان صدر میں مکمل طور پر اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کیاگیا ہے۔