وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاہے کہ عمران خان سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنے خلاف الزامات کا جواب دیں۔

تحریک انصاف کے رہنمامسلم لیگ(ن) کی قیادت کیخلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں:مریم اورنگزیب
08 مئی 2017 (15:28)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کوچیلنج کیاہے کہ سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنے خلاف الزامات کا جواب دیں۔سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کیخلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کے بعد آج تیسرے پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پچھلے چار سال سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت کیخلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں ۔