مشیر خارجہ سرتا ج عزیز نے کہا ہے کہ اومان سمند ر کے راستے ہمارا قریب ترین ہمسایہ ملک ہے۔

پاکستان اور اومان کا تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے پراتفاق
08 مئی 2017 (15:06)
0

اور اومان">پاکستان اور اومان نے اپنے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتا ج عزیز اور اومان کے وزیر خارجہ یوسف بند علاوی بن عبداللہ کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتا ج عزیز نے کہا کہ اومان سمند ر کے راستے ہمارا قریب ترین ہمسایہ ملک ہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادر ایک دوسرے کو منسلک کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات بڑھانے کے لئے کراچی اور اومان کے درمیان کشتی سروس شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اپنے تاثرات میںاومان کے وزیر خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے تاجروں کیلئے مل کر کام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی مجموعی ترقی کے لئے امن اور سلامتی ناگزیر ہے۔