کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں:میرواعظ عمر فاروق
08 مئی 2017 (13:02)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔سری نگر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے مذہبی اور نیوز چینلوں پر پابندی کے فیصلے کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے نہ صرف عوام کی آواز دبارہی ہے بلکہ تمام معلومات اور رابطوں کو روکنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام پاکستانی اور اسلامی چینلز پر پابندی لگادی ہے اور مجسٹریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقے میں کیبل نیٹ ورکس پر پاکستانی اور اسلامی ٹی وی چینلوں کو نہ دکھائے جانے کا عمل یقینی بنائیں۔