یونیسیف اور یواین ایچ سی آر نے کہا ہے کہ ایک پوری نسل کا مستقبل خطرے میں ہے۔

جنوبی سوڈان کے10 لاکھ سے زائد بچوں کی خانہ جنگی کے باعث ہمسایہ ملکوں میں نقل مکانی
08 مئی 2017 (12:26)
0

اقوا م متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے دس لاکھ سے زائد بچے خانہ جنگی کے باعث ہمسایہ ملکوں میں نقل مکانی کرگئے ہیں۔ایک بیان میں یونیسیف اور یواین ایچ سی آر نے کہاکہ مزید دس لاکھ بچے ملک کے اندر بے گھر ہوئے ہیں۔
مشرقی اور جنوبی افریقہ کے لئے یونیسیف کی ریجنل ڈائریکٹر لیلا پکالا نے کہاکہ ایک پوری نسل کا مستقبل خطرے میں ہے کیونکہ جنوبی سوڈان میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہے۔