یہ سروے ایجنسی کی تحصیلوں لدھا، مکین، سروکئی اور سراروغا کے پینسٹھ دیہات میں کیا جارہا ہے۔

جنوبی وزیر ستان میں تباہ شدہ گھروں کے سروے کے چوتھے مرحلے کا آغاز
08 مئی 2017 (12:08)
0

جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں تبا ہ شدہ گھروں کے سروے کا چوتھا مرحلہ آج شروع ہوا۔ جنوبی وزیر ستان کی سیاسی انتظامیہ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ سروے ایجنسی کی تحصیلوں لدھا، مکین، سروکئی اور سراروغا کے پینسٹھ دیہات میں کیا جارہا ہے۔
سروے مکمل ہونے کے بعد مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چار لاکھ روپے اور جن گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے ان کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے زر تلافی دی جائے گی۔ان گھروں کو علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کے باعث نقصان پہنچا تھا۔