جاپان تعلیم کے فروغ اور خواتین کی فلاح کے لئے صوبائی حکومت کو ایک ارب روپے عطیہ کرے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت اور جاپان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
08 مئی 2017 (11:45)
0

خیبرپختونخوا حکومت اور جاپان کے درمیان صوبے میں تعلیم کے فروغ اور خواتین کی فلاح کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت جاپان صوبائی حکومت کو ایک ارب روپے عطیہ کرے گا جوسکولوں کی چار دیواریوں کی تعمیر او ر خواتین کی مختلف شعبوں میں تربیت پرخرچ کئے جائیں گے۔
خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو مقامی منڈیوں میں بھی فروغ دیا جائے گا۔