وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھلیسیمیا ایک مہلک مرض ہے اور اس مرض میں مبتلا مریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

08 مئی 2017 (10:28)
0

آج تھلیسیمیا کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔تھلیسیمیا کے دن کے موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھلیسیمیا ایک مہلک مرض ہے اور اس مرض میں مبتلا مریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

انہوں نے اس مہلک مرض کی روک تھام کے لئے موثر آگاہی مہم کی ضرورت پرزوردیا۔
انہوں نے کہا کہ تھلیسیمیا کے مرض کی تشخیص اوراس کی روک تھام کیلئے معیاری ادویات کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ادھر ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن بھی آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں رضا کاروں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔

اس سال اس دن کا موضوع ہے ''انسانیت کیلئے ایک ساتھ''