وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے

ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے علاقائی تعاون اور تجارت کو فروغ ملے گا:ڈار
08 مئی 2017 (08:18)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر،بین الاقوامی تعاون کے بارے میں جاپان بنک کے گورنر اور یورپی یونین کے وفد سے الگ الگ ملاقوں میں کیا۔
وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بنک پرزوردیا کہ وہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اپناکرداراداکرے۔
انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے علاقائی تعاون اور تجارت کو فروغ ملے گا۔
اسحاق ڈار نے جاپان بنک کے انٹرنیشنل کارپوریشن کے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں توانائی، کارسازی، ٹیکسٹائل اوردیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔
اسحاق ڈار نے گورنر اور ان کی ٹیم کوملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارمواقع تلاش کرنے کی بھی پیشکش کی۔
یورپی یونین کے وفد سے اپنی ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پرزوردیا۔