file photo

پاکستان پیپلزپارٹی کا قبائلی عوام کے بنیادی حقوق یقینی بنانے کیلئے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں جلدانضمام پرزور
08 مئی 2017 (07:54)
0

پاکستان پیپلزپارٹی نے قبائلی عوام کے بنیادی حقوق یقینی بنانے کیلئے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں جلدانضمام پرزوردیاہے۔یہ مطالبہ پارٹی کے سینئررہنمایوسف رضاگیلانی نے دیرزیریں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عدالتوں کا دائرہ اختیار مجوزہ اصلاحات میں کئے گئے وعدوں کے مطابق قبائلی علاقوں تک بڑھایاجاناچاہیے۔
یوسف رضاگیلانی نے مجوزہ رواج بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے پربھی زوردیا جو قبائلی علاقوں میں فرنٹیئرکرائم ریگولیشن کی جگہ نافذ کیاجائے گا۔