file photo

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا: محکمہ موسمیات
08 مئی 2017 (07:47)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم بالائی سندھ اور جنوبی اوروسطی پنجاب میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژنوں، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، بنوں اورمکران ڈویژنوں میں چند مقامات پرگردآلود ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور 28،کراچی 29،پشاور 26،کوئٹہ اورگلگت 15،مری اورمظفرآباد 16ڈگری سینٹی گریڈ