لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کہاکہ پاک فوج خطے میں انتہائی اہم کرداراداکررہی ہے

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں، برطانوی کمانڈر
08 مئی 2017 (07:28)
0

برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہاہے۔
یہ تعریف برطانیہ کی فیلڈآرمی کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نکولس سینڈرزنے پاکستان کے70ویں یوم آزادی کے موقع پررائل ملٹری اکیڈمی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کی ۔
برطانوی جنرل نے کہاکہ پاکستان کو قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کیخلاف شاندارکامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن کی گزشتہ ڈیڑھ سوسال میں مثال نہیں ملتی اور وہ قابل تعریف ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کہاکہ پاک فوج خطے میں انتہائی اہم کرداراداکررہی ہے۔
اس تقریب کااہتمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی عالمی کانگریس نے پاکستان کے ہائی کمیشن اور کنزرویٹوپارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی دوستوں کے تعاون سے کیاتھا۔