قائداعظم اکیڈمی کیلئے زیرالتواء امداد کامسئلہ کسی تاخیر کے بغیرحل کیاجائے گا: صدیقی
08 مئی 2017 (06:55)
0

قومی تاریخ اورادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ قائداعظم اکیڈمی کیلئے زیرالتواء امداد کامسئلہ کسی تاخیر کے بغیرحل کیاجائیگا۔
انہوں نے کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اکیڈمی کیلئے امداد کے حصول کیلئے قوانین وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس مسئلے کومستقل بنیادپر حل کیا جاسکے۔
انہوں نے اکیڈمی کے ڈائریکٹرکوبھی قائداعظم محمدعلی جناح کی سوانح عمری کا نیا ایڈیشن لانے کی ہدایت کی۔