file photo

جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی چمن سرحد پر حملے کی مذمت
08 مئی 2017 (06:46)
0

جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے امیر مولانافضل الرحمان نے چمن سرحد پر افغان فورسز کے حملے کی مذمت کی ہے۔
پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان سے بین الاقوامی سرحدوں کااحترام کرنے کیلئے کہا۔
مولانافضل الرحمان نے حملے کابھرپورجواب دینے پر پاکستانی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہاکہ اُن کی جماعت نے آئندہ برس عام انتخابات کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پرغور کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔