file photo

جنوبی وزیرستان ایجنسی نقصان زدہ گھروں کا چوتھا سروے آج سے شروع
08 مئی 2017 (06:35)
0

جنوبی وزیرستان ایجنسی کے نقصان زدہ گھروں کے سروے کا چوتھا مرحلہ آج سے شروع ہورہاہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ سروے ایجنسی میں لدھا، مکین، سرو کئی اورسرار وغا کی تحصیلوں کے 65دیہات میں کیا جائے گا۔
سروے کی تکمیل کے بعد مکمل طور پر تباہ شدہ مکانوں کے مالکان کو چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر نقصان زدہ مکانوں کے ہر مالک کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دئے جائیں گے۔
ان گھروں کو علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔