پاکستان ،زمبابوے کا سپورٹس ٹیموں کے تبادلوں پر اتفاق
08 مارچ 2017 (22:11)
0

زمبابوے کے کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے وزیر نے آج اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی۔
زمبابوے کرکٹ یونین کے چیئرمین Tawengwa Mukuhlani بھی ملاقات میں وزیر کے ہمراہ تھے۔
فریقین نے کہا کہ تمام کھیلوں خصوصاً باکسنگ اور کرکٹ میں تجربات سے فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں وزراء نے سپورٹس ٹیموں کے دوروں کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
مہمانوں نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا کامیاب اہتمام کرنے پر وفاقی وزیر کو مبارکباد دی۔
زمبابوے کے وزیر نے کہا کہ وہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال سے مطمئن ہیں کیونکہ انہوں نے بذریعہ سڑک سیالکوٹ کا سفر کیا۔