برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات۔

پاکستان ،برطانیہ باہمی تعلقات کے فروغ پر متفق
08 مارچ 2017 (22:00)
0

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات اور علاقائی سلامتی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے اورپاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔