صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنا چاہئے۔

پاکستان کے عوام کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،مسعود خان
08 مارچ 2017 (21:36)
0

آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بلجیم کے میگزین کو ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اجاگر کرنا چاہئیے۔