ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقk-2,k-3 دو بجلی گھر بھاری پانی کے ری ایکٹر ہیں جو چین نے فراہم کئے ہیں۔

آئی اے ای اے نے جوہری بجلی گھروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی
08 مارچ 2017 (21:31)
0

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے جوہری بجلی گھروں K-2 اور K-3 کے تحفظ کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دو بجلی گھر بھاری پانی کے ری ایکٹر ہیں جو چین نے فراہم کئے ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت گیارہ سو میگاواٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجلی گھر پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے اور پائیدار اقتصادی اور صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی تمام سویلین نیوکلیئر تنصیبات ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے حفاظتی قواعدوضوابط کے تحت رکھنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے اور اس سے جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی اہداف کے حصول کے لئے اس کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔