برطانوی وزیر خارجہ کی رملہ میں فلسطینی ہم منصب سے ملاقات۔

برطانیہ کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ
08 مارچ 2017 (21:22)
0

برطانیہ نے فلسطین اسرائیل تنازعے کے دو ریاستی حل کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بات برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بدھ کے روز رملہ میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیساتھ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کا امکان اب بھی موجود ہے۔ اور اسرائیلی بستیوں کی تعمیر میں تیزی سمیت معاہدے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئیے۔

بعد ازاں برطانوی وزیر خارجہ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔