سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی کینیا کے صدر کے ہمراہ نیر وبی میں مشترکہ پریس کانفرنس۔

  اقوام متحدہ کی علاقائی تنازعات اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے کینیا کی کوششوں کی حمایت
08 مارچ 2017 (20:46)
0

اقوام متحدہ نے علاقائی تنازعات اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے کینیا کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے کینیا کے صدر اھورو کینیاٹا کے ساتھ بدھ کے روز نیروبی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کینیا کو خشک سالی پر قابو پانے کے لئے غیرملکی مدد درکار ہے جس نے اندازاً تیس لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔
کینیا کے صدر نے کہا ہے کہ مہاجرین کے بحران اور علاقائی تنازعات سے نمٹنے کیلئے بنیادی طور پر کثیر جہتی انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔