چینی وزیر خارجہ کی شمالی و جنوبی کوریا کو فوجی کارروائیاں روکنے کی تجویز۔

چین کا شمالی کوریا پر میزائل اورایٹمی ٹیکنالوجی تجربات بند کرنے پر زور
08 مارچ 2017 (19:52)
0

چین نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روک تھام کے لئے اپنے میزائل اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے تجربات بند کر دے۔
چین کے سالانہ پارلیمانی اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ وانگ پی نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی حالت ایک دوسرے کی جانب بڑھتی ہوئی دو تیز رفتار ٹرینوں کی مانند ہے جن میں سے کوئی بھی اپنا راستہ تبدیل کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کے لئے دونوں ملکوں کو پہلے اقدام کے طور پر فوجی کارروائیاں روک دینی چاہئیں۔