شوکت علی ، امداد اﷲ ، صابر شاہ , خاندان اور انور علی نامی دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا۔

کوہاٹ ،5خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی
08 مارچ 2017 (19:22)
0

کوہاٹ کی ضلعی جیل میں بدھ کے روزپانچ خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شوکت علی ، امداد اﷲ ، صابر شاہ , خاندان اور انور علی نامی دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا۔

تمام پانچ دہشت گردوں نے عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
شوکت علی سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں ملوث تھا جبکہ امداد اﷲ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔