وزیر مملکت نے کہا کہ آئین اور اسلام میں خواتین کے یکساں حقوق پر زور دیا گیا ہے۔

خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،مریم اورنگزیب
08 مارچ 2017 (19:17)
0

اطلاعات ' نشریات اور قومی ورثے کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین دفاتر میں اپنی صلاحیتوں سے زیادہ کام کررہی ہیں اور ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
وہ بدھ کے روز خواتین کے ایوان صنعت و تجارت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور اسلام میں خواتین کے یکساں حقوق پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اداروں میں مرد حضرات کو خواتین کے تحفظ کے لئے تربیت دینے کی ضرورت ہے۔