ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے حملے کے ہلاک شدگان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

File Photo

 پاکستان کی کابل میں ہسپتال پر دہشت گرد حملے کی مذمت
08 مارچ 2017 (18:44)
0

پاکستان نے آج کابل میں ایک ہسپتال پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے اس گھناونے حملے کے ہلاک شدگان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔