File Photo

چین کا امریکہ پر کوریا میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے پر زور
08 مارچ 2017 (15:38)
0

چین نے شمالی کوریا ، جنوبی کوریا اور امریکہ پرزور دیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

بدھ کے روز بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے وزیرخارجہ Wang Yi نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی اور میزائل تجربات ، جنوبی کوریا اورامریکہ کی مشترکہ مشقیں کشیدگی کی وجہ ہیں۔
انہوں نے فریقین پر زوردیا کہ وہ یہ سرگرمیاں روک دیں اور مذاکرات کی میز پر آئیں۔