حملے میں ساٹھ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

File Photo

کابل: مسلح افراد کے حملے میں 4افراد ہلاک
08 مارچ 2017 (15:09)
0

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کے روز امریکی سفارتخانے کے قریب ایک فوجی ہسپتال پر مسلح افراد کے حملے میں چار افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ متعدد مسلح افراد دھماکے اورفائرنگ کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فوج ہسپتال میں ایک ایک منزل کی تلاشی لے رہی ہے۔
ادھر وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔