File Photo

پاکستان بینک کھاتوں کے حوالے سے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گا:ڈار
08 مارچ 2017 (15:03)
0

پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان اس مہینے کی اکیس تاریخ کو بینک کھاتوں کے حوالے سے معلومات کے تبادلے کے بارے میں سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا پاکستان نے چودہ ستمبر 2016 کو اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کے ساتھ ٹیکس امور کے بارے میں کثیر الجہتی کنونشن پر دستخط کئے ہیں جس پر اگلے سال سے عملدرآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا اس کنونشن کے نافذ العمل ہونے سے ان ملکوں میں ٹیکس چوری کی رقم رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔