پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے:ایاز
08 مارچ 2017 (14:06)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو بڑھتے ہوئے پارلیمانی اور تجارتی روابط کے ذریے مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر اعزاز احمد چوہدری سے باتیں کررہے تھے۔

سپیکرنے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ اپنی سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوںملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنائیں۔
اعزاز احمد چوہدری نے انہیں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کا یقین دلایا۔