گزشتہ روز بارہ ہزار پانچ سو سے زائد افغان باشندے سرحد پار کرکے افغانستان واپس گئے۔

File Photo

پاک افغان سرحد طورخم کے مقام پر آج بھی کھلی ہے
08 مارچ 2017 (12:19)
0

پاک افغان سرحد طورخم کے مقام پر آج دوسرے روز بھی کھلی ہے جس کا مقصد امن افغان باشندوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جوقانونی دستاویزات کے ساتھ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز بارہ ہزار پانچ سو سے زائد افغان باشندے سرحد پار کرکے افغانستان واپس گئے۔
اسی طرح پانچ سو چالیس پاکستانی طور خم سرحد ی چوکی کے ذریعے ملک واپس لوٹے۔ اس سے پہلے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے حملوں کے باعث انیس روز پہلے سرحد بند کردی گئی تھی۔
دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور سرپرستی افغانستان سے کی گئی تھی۔