File Photo

وزیراعلیٰ سندھ کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیمیں مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
08 مارچ 2017 (11:16)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیمیں مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کے روز کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت کے مرتکب افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سید مراد علی شاہ نے ادارے کے حکام کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ایک اوراجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کراچی پیکیج کے تحت جاری متدد ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔