منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ ان منصوبوں سے دنیا کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

File Photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا:احسن
08 مارچ 2017 (11:13)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختصر، وسط اورطویل مدتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے دنیا کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت 2025 تک پاکستان کودنیا کے 25مضبوط ترین ملکوں میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں 75فیصد سرمایہ کاری نجی شعبے کے ذریعے کی جاری ہے جبکہ شاہراہوں کے اور دوسرے منصوبے آسان شرائط کے قرضوں سے مکمل کئے جائینگے۔