file photo

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا شمالی کوریا کے بیلسیٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت
08 مارچ 2017 (08:21)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسیٹک میزائل کے حالیہ تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے ایک بیان میں شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ رویے اور کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کونسل نے کہا کہ ان تجربات سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے۔