file photo

یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کی حتمی شرائط مسترد کرنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو مزید اختیارات
08 مارچ 2017 (08:19)
0

برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دارالامراء میں یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کی حتمی شرائط مسترد کرنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو مزید اختیارات دئیے گئے ہیں۔
268کے مقابلے میں 366ارکان کی رائے شماری میں یورپی یونین کے بل میں اضافی شرط شامل کی گئی ہے جس سے وزیر اعظم کو تعطل کا شکار مذاکرات پھر شروع کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔
برطانوی پارلمینٹ کے ایوان بالا کے ارکان نے برطانیہ کے انخلاء کی حتمی شرائط پر نتیجہ خیز پارلیمانی رائے شماری پر زور دیا ۔
یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کے بارے میں وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے کہا کہ جب بل ایوان زیریں میں پیش کیا جائے گا تو حکومت اس میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق فیصلے واپس لینے کی کوشش کرے گی۔