اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو اس سلسلے میں درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے نئے شمسی نقشوں کا سلسلہ شروع
08 مارچ 2017 (07:46)
0

عالمی بنک نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت میں ملک کیلئے نئے شمسی نقشوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
بنک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اس سے ملک میں توانائی کے پائیدار اور سستے ذرائع تک رسائی میں مددملے گی۔
اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو اس سلسلے میں درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔
شمسی نقشے انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں جنہیں جغرافیائی معلومات پر مبنی Applicationsاور گوگل ارتھ میں استعمال کیا جا سکتاہے۔