قطر کے وزیر اعظم نے سائبر سکیورٹی اور دفاعی پیداوار سمیت کئی محاذوں پر پاکستان کے ساتھ ملکر آگے بڑھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا

قطر نے اپنے ملک کی ترقی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
08 مارچ 2017 (06:56)
0

قطر نے اپنے ملک کی ترقی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
دوحہ میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیر اعظم شیخ عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور پاک فوج کے سکیورٹی سے متعلق تجربات سے سیکنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
قطر کے وزیر اعظم نے سائبر سکیورٹی اور دفاعی پیداوار سمیت کئی محاذوں پر پاکستان کے ساتھ ملکر آگے بڑھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔
قطر کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی غنیم الحیم نے بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارگردگی کی تعریف کی ۔