ُوفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا

file photo

دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے:آصف
08 مارچ 2017 (06:50)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے مگر دہشتگردی کے خلاف کوششوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اور وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستا ن سے تعاون کیا ہے اور گزشتہ30 برس سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔