file photo

پاکستان کا ٹیلی مواصلات کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے:انوشہ رحمان
08 مارچ 2017 (06:42)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملک انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیلی مواصلات کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے جس کا سالانہ حجم ساڑھے چار ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے یہ بات لندن میں برطانیہ کے ڈیجیٹل ٹیلی مواصلات کے وزیر Rt Hon Mattکے ساتھ ملاقات کی دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تیس لاکھ سے بڑھ کر چار کروڑ ہوگئی ہے۔
وزیر نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم افراد کو اس سہولت کی فراہمی کے اقدام کے تحت ملک بھرمیں ساڑھے چھ ہزار کلومیٹر کے رقبے پر آپٹکل فائبر بچھائی جائے گی۔
برطانوی وزیر بین کاک نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے کی تیز تر ترقی اور حالیہ پیشرفت کو سراہا ہے۔