گورنر سندھ محمد زبیر نے صوبے خصوصاً کراچی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرنے پر جاپانی سرمایہ کاروں کو سراہا

file photo

پاکستان ، جاپان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں:گورنر سندھ
08 مارچ 2017 (06:30)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے صوبے حصوصاً کراچی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرنے پر جاپانی سرمایہ کاروں کو سراہا ہے۔
پاکستان میں جاپان کے سفیر Takashi Kuraiسے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے سماجی شعبے میں جاپان کی امداد کو سراہا اور کہا کہ اس غربت کے خاتمے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور کئی سرمایہ کار کراچی کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام تصور کرتے ہیں۔