file photo

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری جموں و کشمیر میں خواتین سے نا انصافی کا نوٹس لے:شبیر احمدشاہ
08 مارچ 2017 (06:20)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں خواتین سے ناانصافی کا نوٹس لے۔
سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے زیادہ فوج کے زیر تسلط علاقے کی خواتین کو مسلسل ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج وادی میں جنگی ہتھیار کے طور پر خواتین کی بے حرمتی کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما زمرودہ حبیب نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں خواتین ریاستی دہشتگردی کے خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔