محمد نواز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین کی مساوی حیثیت کی حمایت کرتا ہے

File Photo

حکومت نے ہر سطح پر خواتین کے حقوق یقینی بنانے کیلئے متعدد اہم اقدامات کئے:وزیراعظم
08 مارچ 2017 (05:41)
0

آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس سال دن کا موضوع ہے 2030تک خواتین کے لئے مساوی مواقع پیدا کرنا ۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اس دن کا موضوع صنفی مساوات خواتین کو با اختیار بنانے اور انسانی حقوق کے لئے موجودہ اور نئے وعدوں پر موثر عمل درآمد کا تقاضا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین کی مساوی حیثیت کی حمایت کرتا ہے اور آئین کی شق18 ہر شعبے میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے تمام شعبوں میں ہر سطح پر خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں۔