قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازع کے حل کیلئے خارجہ پالیسی تبدیل ہوگی نہ سمجھوتہ ہوگا۔

قطر کو تنہا کرنے کی کوششوں سے خلیج میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ
08 جون 2017 (22:44)
0

قطر نے کہا ہے کہ اسے تنہا کرنے کی کوششوں سے خلیج کے خطے میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے جمعرات کے روز دوحہ میں صحافیوں کو تبایا کہ ان کا ملک دہشتگردی کا نہیں بلکہ امن کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر تنازع کے حل کی خاطر اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اور کبھی اس پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
بحرین، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر نے اس ہفتے کے شروع میں قطر پر خطے میں انتہا پسند قوتوں کی حمایت کرنے کا الزام لگا کر اس کے ساتھ تعلقات منقطع کردئیے تھے۔