اٹارنی جنرل نے عدالت پر زور دیا کہ وہ اہم مقدمے کی سماعت کے تناظر میں جلد ازجلد نظام الاوقات وضع کرے۔

 پاکستان کا عالمی عدالت انصاف پر کلبھوشن کیس کی جلد سماعت پر زور
08 جون 2017 (22:36)
0

عالمی عدالت انصاف کے صدر رونی ابراہام پاکستان اور بھارت کے وفود کے درمیان جمعرات کے روز ہیگ میں ملاقات ہوئی جس میں کمانڈر کلبھوشن یادیو کے مقدمہ کے لئے نظام الاوقات مقرر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی اٹارنی جنرل نے عدالت پر زور دیاکہ وہ اہم مقدمے کی سماعت کے تناظر میں جلد از جلد نظام الاوقات وضع کرے اٹارنی جنرل نے عالمی عدالت انصاف کو پاکستان کی طرف سے ایڈہاک جج تعینات کرنے پر رضامندی سے آگاہ کیا جوکہ اہم سماعت سمیت اس مقدمے کی ہر سماعت میں عدالت کے بینچ میں موجود ہوں گے۔