وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو برسر اقتدار آنے کے بعد متعددچیلنجز کا سامنا تھا۔

نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے،احسن
08 جون 2017 (21:02)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو برسر اقتدار آنے کے بعد دہشت گردی ، توانائی اور معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔
احسن اقبال نے کہاکہ ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے توانائی کے کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی تنظیموں اور متعدد ملکوں نے پاکستان میں ترقی اور بلند شرح نمو کا اعتراف کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترقی کے حصول کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔