سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا واحد حل متفقہ اور مشترکہ کارروائی ہے۔

08 جون 2017 (20:50)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق نے کہاہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے اور کوئی بھی ملک اس سے محفوظ ہونے کا دعوی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں آسٹریلیا ، صومالیہ اور رومانیہ کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات میں کہی۔
سپیکر نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کا واحد حل متفقہ اور مشترکہ کارروائی ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر مز مارگریٹ ایڈمن نے کہاکہ ان کی حکومت پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور مختلف شعبوں میں انھیں مزید مستحکم کرنے کی خواہشمند ہے۔
صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخذدمی سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ پاکستان صومالیہ کوخوشحال، پرامن اور مستحکم دیکھناچاہتاہے

۔
رومانیہ کے سفیر نکولا گویہ سے گفتگو کرتے ہوئے سردارایاز صادق نے کہاکہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کومستحکم کرنے اور فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔


رومانیہ کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور عالمی امن وسلامتی میں عوام کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔