سفیر پاکستان کادہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور

پاکستان،برطانیہ کے درمیان مضبوط سٹرٹیجک تعلقات ہیں،ابن عباس
08 جون 2017 (20:06)
0

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط سٹرٹیجک تعلقات ہیں ۔
انہوں نے جمعرات کے روز ایک انٹرویو میں کہاکہ برطانوی سرمایہ کار چین پاکستان اقتصادی راہداری کو تجارت کیلئے اچھا موقع سمجھتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ۔