فریقین کادونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان۔

پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،ناصر جنجوعہ
08 جون 2017 (19:57)
0

جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
آذربائیجان کے سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ان کا یکساں موقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر مکمل اطمینان ظاہر کیا۔