معاہدے کے تحت پنجاب میں بنک آف پنجاب کی ساڑھے چار سو شاخوں میں اراضی کے ریکارڈ کے بنچ قائم کئے جائیںگے ۔

 پنجاب لینڈ ریکار ڈ مینجمنٹ اور بینک آف پنجاب میں معاہدہ
08 جون 2017 (19:03)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب کے اراضی کے انتظام آج لاہور میں پنجاب کے اراضی کے انتظام کے محکمے اور بنک آف پنجاب کے درمیان معاہدے پردستخطوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
معاہدے کے تحت پنجاب میں بنک آف پنجاب کی ساڑھے چار سو شاخوں میں اراضی کے ریکارڈ کے بنچ قائم کئے جائیںگے ۔
وزیراعلی نے کہاکہ اراضی ریکارڈ کی انتظامی خدمات کے مراکز صوبے کی 143 تحصیلوں میں قائم کئے جائیںگے ۔