پولیو کا خاتمہ حکومتی توجہ کا محور ہے،سائرہ افضل
08 جون 2017 (18:11)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کی مدد سے صحت کا ایک ویژن تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی توجہ کا محور ہے اور اس سلسلے میں اس نے اہم اقدامات کیے ہیں۔